ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایئر انڈیا منگلورو ۔دمام فلائٹ کی ممبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ

ایئر انڈیا منگلورو ۔دمام فلائٹ کی ممبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ

Tue, 18 Jul 2017 12:25:06    S.O. News Service

منگلورو،18؍جولائی (ایس او نیوز)کل 17جولائی کی شام 6.30بجے ایئر انڈیا ایکسپریس کی جو فلائٹ منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دمام کے لئے روانہ ہوئی تھی اسے بیچ راستے میں ہی ممبئی کی طرف موڑ کر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلائٹ منگلورو ایئر پورٹ سے ٹیک آف کرنے کے کچھ وقفے بعدجب طیارہ فضا میں سفر کررہا تو ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور گردے میں پتھری کا یہ مریض شدید پیٹ درد کی وجہ سے بے حال ہوگیا۔لہٰذا طیارے کا رخ موڑ کر ممبئی ایئر پورٹ لے جایا گیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے ذریعے مسافر کو طیارے سے اتاردیا گیا۔ ایئر پورٹ پر مریض کو فوری طبی امداد کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔پھر مزید علاج کے لئے مسافر کو ممبئی ہی میں چھوڑکر طیارہ اپنے اگلے سفر پر روانہ ہوگیا۔البتہ دیگر مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں کافی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔


Share: